مہر خبررساں ایجنسی نے لبنانی سائٹ النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے ایک جارحانہ اقدام میں ریف دمشق میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح، شام کے صوبے ریف دمشق میں واقع علاقے الصبورہ میں شامی فوج کے جنگی سازوسامان کے گودام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بیروت سے دمشق جانے والے ہائی وے پر بھی ایسی حالت میں شدید بمباری کی کہ وہاں سے گاڑیاں گذر رہی تھیں جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں اور کاریں تباہ ہو گئیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ صیہونی فوج، حکومت دمشق مخالف مسلح دہشت گردوں کی حمایت کی غرض سے شامی فوج کے ٹھکانوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا چکی ہے۔
اسرائیل کے جنگی طیاروں نے ایک جارحانہ اقدام میں ریف دمشق میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
News ID 1868675
آپ کا تبصرہ